تلنگانہ
گلے میں کنکر پھنس جانے سے ڈیڑھ سالہ شیرخوار کی موت _ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ

سدی پیٹ _ 21 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں کھیل کے دوران گلے میں کنکر پھنس جانے سے ڈیڑھ سالہ شیرخوار کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سدی پیٹ ضلع کے چیریال منڈل کے کڑا ورگو گاؤں کے جوڑے شبیر پاشا اور زرینہ بیگم کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جمعرات کو زرینہ بچوں کو لے کر رام ساگر گاوں میں واقع اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ چھوٹی بیٹی علیشا نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے منہ میں کنکر نگل لیا۔ پتھر گلے میں پھنس جانے کی وجہ سے بچی کو سانس نہیں لینے میں تکلیف ہوئی جس پر گھر والے پریشانی کے عالم میں علیشا کو چیریال کے سرکاری اسپتال لے گئے۔
ڈاکٹر کے مشورے پر بچی کی سدی پیٹ کے اسپتال لے جایا گیا تاہم درمیان میں ہی بچی کی راستہ میں موت ہوگئی۔ علیشا کی اچانک موت پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔