چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

حیدرآباد _ 29 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی اور دیگر سیاسی و مذہبی قائدین کے ساتھ مل کر سکریٹریٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔شاید ریاست کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے جہاں ایک چیف منسٹر نے میلاد النبی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اس جائزہ اجلاس میں ریاستی وزراء سریدھر بابو، پونم پربھاکر، رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو، حکومتی مشیر محمد علی علی، ویم نریندر ریڈی، ہرکارا وینوگوپال، مجلس کے ارکان مقننہ ، جی ایچ ایم سی کے میئر، ڈپٹی میئر، حکومت کے چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی، سینئر افسران، وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی، ممبران، صدر اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال، چیرمین حج کمیٹی خسرو بیابانی ، علماء کرام اورمسلم نمائندے موجود تھے۔