تلنگانہ

کاماریڈی ضلع میں محکمہ جنگلات کے سیکشن آفیسر کو رشوت کے الزام میں دو سال قید کی سزا

کاماریڈی۔ 7 ستمبر (اردو لیکس) رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے کے والے معاملے میں محکمہ جنگلات کے سیکشن آفیسر کو دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع جوکل منڈل کھنڈے بالور وی ایس ایس کے چیرمین کے رام گونڈا نے محکمہ جنگلات کے سیکشن آفیسر پڈی گالا راجامولی سے 10,000 روپے کی رشوت طلب کی۔ اس کے نتیجے میں رنگونڈا نے نظام آباد کے اے سی بی سے ربط پیدا کیا ۔ 5 فروری 2007 کو اے سی بی کے عہدیداروں نے رنگونڈا سے 10 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

سرکاری وکیل ویمولا لکشمی پرساد نے اس معاملے میں اے سی بی کی جانب سے  دلائل پیش کیے۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اے سی بی کورٹ کی خصوصی جج پی لکشمی کماری نے پیر کو فاریسٹ آفیسر راجامولی کو دو سال کی سخت قید اور 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین ماہ قید سنائی ۔ اے سی بی نے ایک بیان میں فیصلے کی تفصیلات بتائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button