تلنگانہ
چینی مانجہ سے حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر ملازم کی ناک کٹ گئی

حیدرآباد: چینی مانجہ پر شہر میں پابندی ہونے کے باوجود فروخت کم نہیں ہوئی۔ ناگول فلائی اوور کے قریب پیش آنے والے واقعے میں بائیک پر جا رہا ایک سافٹ ویئر ملازم چائنہ مانجہ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
ہستینا پورم کے وندنا پوری کالونی سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر مادھا پورمیں سافٹ ویئر ملازم ہیں۔ پیر کی شام کام ختم کر کے بائیک پر گھر جا رہے تھے کہ ناگول فلائی اوور کے قریب ہوا میں اڑتا چینی مانجہ ان کے چہرے سے لگ گیا۔تیز اور دھار دار مانجہ نے ان کے چہرے پر گہرا زخم کر دیا اوران کی ناک بھی زخمی ہوگئی
جس کے نتیجے میں شدید خون بہہ گیا۔ زخمی نے ہوشیاری سے بائیک کو کنارے روک دیا۔ مقامی لوگوں نے فوراً انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق راج شیکھر کی حالت مستحکم ہے۔



