تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کے قافلہ میں شامل گاڑی‌ کا ٹائر پھٹ پڑا

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے قافلے میں شامل جامر گاڑی ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہ گئی۔

 

ذرائع کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ (ایگزٹ نمبر 17) پر چلتی گاڑی کے دوران وزیراعلیٰ کے قافلے کی جامر گاڑی کا دائیں جانب پچھلا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ تاہم ڈرائیور نے مستعدی سے گاڑی کو قابو میں کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی ٹریفک ٹیم نے فوراً جامر گاڑی کا ٹائر تبدیل کر دیا۔

 

اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جس پر حکام نے راحت کی سانس لی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button