تلنگانہ

جنوبی آفریقہ میں ریاست تلنگانہ کے بھکنور کے نوجوان کی موت

حیدرآباد: جنوبی افریقہ میں دیپاولی کے موقع پر تلنگانہ کے بھکنور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ متوفی کی شناخت سرینواس (عمر 32 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو گزشتہ چند برسوں سے جنوبی افریقہ میں بطور بورنگ ڈرلر

 

 

اور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مقامی لوگوں نے سرینواس کی نعش کو ایک درخت سے لٹکتا ہوا پایا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر اس کے خاندان کو دی گئی جس کے بعد ارکان خاندان غم سے نڈھال ہو گئے۔تاحال

 

 

اس واقعے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم،متوفی کے اہل خانہ نے اس موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مکمل تحقیقات کی جائیں۔سرینواس کے پسماندگان میں بیوی نوِیتا، بیٹی لاسیا اور بیٹا نہال شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button