تلنگانہ
جگتیال ضلع کے نوجوان کی لندن میں ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے میڈپلی منڈل کے دامّنّا پیٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اینوگو مہیندر ریڈی (عمر 26 سال) لندن میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ مہیندر ریڈی دو سال
قبل پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے لندن گئے تھے اور حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔ انہیں ورک ویزا بھی حاصل ہو چکا تھا۔مہیندر کے والد رمیش ریڈی کانگریس پارٹی کے میڈپلی منڈل صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نوجوان کی اچانک
موت پر گورنمنٹ وہپ اور ویمولواڑہ کے ایم ایل اے آدی سرینواس کے علاوہ کئی عوامی نمائندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔