تلنگانہ

شدید بارش۔ ورنگل میں ایک نوجوان گاڑی کے ساتھ بہہ گیا

ورنگل ۔ ریاست تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں جاری شدید بارش کے باعث ندیاں نالے اُبل پڑے۔ بارش کی وجہ سے مہا موتّارم منڈل کے مولگو پلی اور انشاپور گاؤں کے درمیان نالے میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

 

 

راجو نامی ایک شخص نے موٹر سائیکل پر اس نالے کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پانی کے بہاؤ میں موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔ تاہم‌ وہ تیراکی سے واقف تھا وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

 

 

حکام نے بارش اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر عوام کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button