تلنگانہ
حیدرآباد کی سڑک پر کرنسی نوٹوں کو اڑاتے ہوئے یوٹیوبر نے بنائی ویڈیو _ ٹریفک میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں کاروائی کرنے پولیس سے مطالبہ

حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں ایک یوٹیوبر اور انسٹاگرامر نے سڑک پر ٹریفک کے بیچ میں کرنسی نوٹوں کو اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا کے لئئ ریل بنائی۔ سڑک سے گزرنے والے کچھ لوگ پیسے لینے کے لیے وہاں جمع ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یوٹیوبر نے 100 روپے کے کرنسی نوٹوں کو سڑک پر اڑایا ۔ اس سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کی سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی
اور حیدرآباد پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یوٹیوب اور انسٹاگرامر پاور ہرشا عرف مہادیو کے خلاف کارروائی کرے ۔ جنہوں نے یہ اسٹنٹ کیا۔ ایکس پلیٹ فارم پر کچھ صارفین نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ وہ بیٹنگ ایپس جیسی چیزوں کو فروغ دے کر کمائی گئی رقم کو ضائع کر رہا ہے۔
ایک اور نیٹیزن نے پولیس سے کہا کہ وہ عوامی پریشانی پیدا کرنے کے لیے اس کے خلاف کارروائی کرے۔