تلنگانہ

تلنگانہ میں منگل کی رات سے آروگیہ شری کی خدمات غیر معینہ مدت کے لئے معطل

تلنگانہ میں آروگیہ شری خدمات معطل منگل کی نصف شب سے معطل ہو جائیں گی کیونکہ آروگیہ شری کا علاج فراہم کرنے والے نیٹ ورک ہاسپٹلس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے

 

کہ 1300 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی اور حکومت کی وعدہ خلافیوں کے باعث ریاست بھر کے پرائیویٹ نیٹ ورک ہاسپٹلس میں منگل 16 ستمبر کی رات 11:59 بجے سے آروگیہ شری خدمات غیر معینہ مدت تک معطل رہیں گی۔

 

تنظیم کے صدر ڈاکٹر راکیش نے کہا کہ وزیر صحت دامودر راج نرسہما کی کوششوں کے باوجود مسائل حل نہ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام اور استفادہ کنندگان سے اپیل کی کہ وہ اس اقدام کو سمجھتے ہوئے تعاون کریں، ساتھ ہی مریضوں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button