تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں صدر امارت ملت اسلامیہ جگتیال کے انتخاب میں محمد عبدالباری کی شاندار کامیابی

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے صدر امارت ملت اسلامیہ جگتیال کے انتخاب میں محمد عبدالباری نے مسلسل دوسری مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کرتے صدر کے عہدہ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔آج بعد نماز جمعہ شہر جگتیال کی جملہ 28مساجد میں صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی ۔ووٹوں کی گنتی مسلم شادی خانہ جگتیال میں عمل میں آئی۔جس میں محمد عبدالباری نے 1924 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

 

اس طرح دو سال قبل منعقدہ صدر کے انتخاب کے مقابلے میں اس مرتبہ عبدالباری کی اکثریت میں کافی اضافہ دیکھا گیا۔ جملہ 4297 مصلیوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔جن میں محمد عبدالباری کو 2659 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح سابق صدر میر کاظم علی 735 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ باقی امیدواروں میں محمد آصف خان کو 437 ووٹ محمد جاوید رضی کو 376 ، محمد اعجاز کو 74 ووٹ ملے۔جبکہ 16ووٹ مسترد کردیئے گئے

 

۔دو سال قبل منعقدہ انتخاب میں عبدالباری نے 3947ووٹوں کے منجملہ 1930ووٹ حاصل کئے تھے اس وقت انھیں 724 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ عبدالباری کو 1924 ووٹوں کی اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے

نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کے کمشنر محمود علی افسر نے نو منتخب صدر عبدالباری کو کامیابی کا توصیف نامہ حوالے کیا۔ اس موقع سرپرست اعلی خواجہ لیاقت علی محسن، الیکشن کمشنر محمود علی افسر، اسسٹنٹ کمشنرز پٹواری شکیل، پٹواری مجاہد، ناظم ، ظہیر 10TV کے رپورٹر اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button