تلنگانہ

مسلم ریزرویشن ختم کرتے ہوئے دیگر طبقات کو دیا جائے گا: امیت شاہ کا خطاب

حیدرآباد _ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد 4 فیصد مسلم ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے اسے ایس سی ، ایس ٹی، بی سی طبقات میں تقسیم کئے جائیں گے۔

کورٹلہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پر عمل،مسلم ریزرویشن ختم کردیاجائے گا:امیت شاہ

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پرعمل کیاجائے گا۔انہوں نے تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے 4فیصد مسلم ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ غیرقانونی کوٹہ ہے۔انہوں نے اس ریزرویشن کوختم کرتے ہوئے اوبی سیز، دلتوں اور ایس ٹیز کے کوٹہ میں اضافہ کااعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو بی جے پی ہر سال سرکاری سطح پر حیدرآباد لبریشن ڈے کی تقریب منائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button