تلنگانہ
تلنگانہ کے بھورج، عالم پور اور وشنو پورم چیک پوسٹس پر اے سی بی کے اچانک دھاوے

حیدرآباد ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے آج ریاست تلنگانہ کے مختلف چیک پوسٹس پر اچانک دھاوے کئے۔
اے سی بی کے ذرائع کے مطابق عادل آباد میں واقع بھورج چیک پوسٹ، نلگنڈہ میں واقع وشنو پورم چیک پوسٹ اور گدوال میں واقع عالم پور چیک پوسٹس پر چھاپے مارے، اے سی بی نے دھاؤں کے دوران 62ہز500 روپے بھورج چیک پوسٹ سے وشنو پورم چیک پوسٹ سے 86 ہزار 600 روپے اور عالم پور چیک پوسٹ سے
29,200 روپے ضبط کئے۔ حکام کی سات ٹیموں نے ان دھاوں میں حصہ لیا۔