تلنگانہ

فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ عارضی سمندر ٹوٹ گیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ٹالی ووڈ ہیرو نکھل کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، اس فلم میں ٹالی ووڈ ہیرو نکھل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے شمس آباد کے قریب اس مقام پر پیش آیا جہاں فلم ‘دی انڈین ہاؤس’ کی شوٹنگ جاری تھی۔ یہاں سمندر کے مناظر فلمانے کے لئے ایک بڑا پانی کا ٹینک بنایا گیا تھا۔ شوٹنگ کے دوران یہ ٹینک ٹوٹ کر بہہ گیا

 

جس کے نتیجہ میں پورا مقام زیرِ آب آگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک اسسٹنٹ کیمرہ مین اور شوٹنگ سے وابستہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر حادثہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button