تلنگانہ

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ اور ویڈیوز ڈالنے پر ایڈمن اور پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف ہوگی کارروائی

حیدرآباد _ 14 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر  ریاستی پولیس اور انتخابی عہدیداروں نے سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھی ہے۔ نیٹیزنز اور متعلقہ گروپس کے ممبران کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹس اور تبصروں سے محتاط رہنا چاہیے۔

 

متعلقہ گروپوں میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو مشتعل کرنے کے لیے تبصرے، پوسٹنگ، فوٹو ایڈیٹنگ اور صوتی پیغامات سے فوری طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے متعلقہ گروپس میں ان کے خلاف پوسٹس کی بنیاد پر شکایت کی تو ایڈمن اور پوسٹ کرنے والے شخص سے تفتیش کی جائے گی اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button