تلنگانہ

فلم‌اداکار ناگرجنا نے تلنگانہ کی خاتون وزیر کے خلاف دائر عزت ہتک مقدمہ واپس لے لیا

حیدرآباد ۔تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا نے تلگو فلموں کے معروف اداکار ناگرجنا اور ان کے خاندان سے معافی مانگ لی جس کے بعد اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت مقدمہ واپس لے لیا۔

 

 

واضح رہے کہ خاتون وزیر نے اداکار کے خاندان کے بارے میں کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر وضاحت پیش کی تھی ۔ کونڈا سریکھا نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ ان کے تبصرے کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا یا ناگرجنا کے خاندان کی عزت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔سریکھا نے کہا تھا کہ ناگرجنا اور ان کے خاندان کو تکلیف دینے کے لیے میں نے یہ بات نہیں کی۔

 

 

اگر میری کسی بات میں غلط فہمی ہوئی ہو تو اس پر مجھے افسوس ہے۔ میں اپنے بیانات واپس لے رہی ہوں۔ آج اس کیس کی حیدرآباد کی عدالت میں سماعت ہونے والی تھی۔ ریاستی وزیر کی جانب سے معذرت خواہی پر ناگرجنا نے ان کے خلاف دائر عزت تک مقدمہ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button