تلنگانہ

عادل آباد کے رکن اسمبلی جوگورامنا نے جمعیۃ علماء ہند کے دفتر کے لئے 35 لاکھ روپے کی دی منظوری _ تعمیری کاموں کا رکھا سنگ بنیاد

عادل آباد۔23/مئی(اردو لیکس)سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا نے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی کی حکومت ریاست تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔جس کی نظیر مُلک میں کہیں نہیں ملتی۔رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے ہمراہ عادل آباد شہر مستقر میں جمعیۃ علماء ہند کے دفتر کے لئے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔

بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے۔چندرشیکھرراؤ تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع عادل آباد پچھلے 15 سالوں میں سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگو رامنا کی قیادت میں عادل آباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔جمعیتہ علماء ہند کے دفتر کے لئے بجٹ مختص کرنا قابل ستائش ہے۔

 

اس پروگرام سے جمعیۃ علماء ہند ضلع عادل آباد صدر حافظ ابوبکر حامد اور اسلم نهدی نے بھی مخاطب کیا ۔اس موقع پر نمائندہ کونسلر سری نواس ،نمائندہ کونسلر محممد عبدلمبین،میونسپل کو۔آپشن ممبر اعجاز احمد، وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمان ،محسن خان،سید طاہر علی،صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد کے علاوہ دیگر علماء کرام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button