تلنگانہ 
 طوفان "مونتھا” سے متاثرہ علاقوں کا ریونت ریڈی کا فضائی سروے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے طوفان مونتھاسے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے حُسن آباد اسمبلی حلقے کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزیر پونّم پربھاکر کے ہمراہ وہ اس فضائی
سروے میں شامل تھے ۔ ریونت ریڈی حیدرآباد کے بعد ہنمکنڈہ اور ورنگل اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی معائنہ کرنے والے ہیں۔ ہنمکنڈہ ضلع کے رنگم پیٹ، سمّیّہ نگر، پوتن نگر اور دیگر مقامات
پر وہ زمینی سطح پر بھی دورہ کریں گے تاکہ عوامی مشکلات کا جائزہ لے سکیں۔
—
 
 


