والد کے انتقال کے کچھ دیر بعد صدمہ سے بیٹے کا بھی انتقال۔ تلنگانہ کے نرمل میں واقعہ

نرمل ۔ والد سے اٹوٹ محبت اور جذباتی وابستگی کا ثبوت نرمل میں دیگھا گیا جہاں پر ضعیف والد کے انتقال کے صدمہ سے کچھ ہی دیر بعد بیٹے کی بھی موت واقع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے محلہ اسری کالونی کے رہنے والے ظہورعلی خان مؤظف محکمہ صحت کا بعمر 74 سال مختصر سی علالت کے بعد کل صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔
ظہور علی خان کے انتقال پر ان کےبڑےفرزندعابدعلی کو اس کا کافی صدمہ پہنچا اور کچھ ہی دیر میں عابد علی خان کو دل کا دورہ پڑاجس پران کا بھی بعمر52سال اچانک انتقال ہوگیاوالداوربیٹےکےانتقال پرمرحومین کےاہل خانہ، رشتےداروں اوردوستوں میں غم کی لہردوڑگئی جیسےہی والداوربیٹےکےانتقال کی خبرسوشل میڈیاواٹس ایپ گروپس میں عام ہوئی شہرنرمل کی عوام میں افسوس کا ماحول دیکھا گیا ۔مرحومین کی نماز جنازہ بماز ظہر مسجد مستانیہ محلہ اسری کالونی نرمل میں حافظ محمد عبدالکلیم نائب قاضی نرمل نے پڑھائی اورتدفین منجولہ پور قبرستان میں عمل میں آئی مرحوم ظہور علی خان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا دو دختران شامل ہیں
اور مرحوم عابد علی خان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو دختران شامل ہیں مزید تفصیلات کےلئے دئیے گئے موبائل نمبر 9885692112پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔