تلنگانہ

عادل آباد اور ورنگل میں ایرپورٹ کے قیام سے متعلق امریکی کمپنی سے معاہدہ

تلنگانہ میں ہوابازی کی دیکھ بھال، مرمت اور اوورہال مرکز کے قیام کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، جہاں امریکی صنعتی و سرمایہ کاری پلیٹ فارم سارگڈ نے ریاست میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

عالمی معاشی فورم 2026، ڈاووس کے موقع پر سارگڈ نے حکومتِ تلنگانہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے آئندہ تین سے پانچ برسوں میں ایک ہزار کروڑ روپے تک سرمایہ کاری کا اشارہ دیا۔

 

یہ معاہدہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیادت میں ’’تلنگانہ رائزنگ‘‘ وفد اور سارگڈ کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر سرینواس تھوٹا کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔چیف منسٹر نے ورنگل اور عادل آباد میں مجوزہ نئے ایرپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے ان مقامات پر ایم آر او مرکز کے قیام کی دعوت دی

 

اور یقین دلایا کہ متوازن علاقائی ترقی کے تحت سرمایہ کاروں کو بھرپور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button