گرام پنچایت انتخابات – ضلع عادل آباد کے ايچوڑہ اور کیشو پٹنم میں مجلس کے تائیدی اُمیدواروں کی تاریخی کامیابی ۔5 ورڈز ممبرس اور ایک نائب سرپنچ منتخب

گرام پنچایت انتخابات میں ضلع عادل آباد کے ايچوڈہ اور کیشو پٹنم کے مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدواروں کی تاریخی کامیابی ۔5 ورڈز ممبرس اور ایک نائب سرپنچ منتخب
عادل آباد 12/دسمبر (اردو لیکس) گرام پنچایت انتخابات میں ضلع عادل آباد کے ايچوڈہ اور کیشو پٹنم کے مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدواروں نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔کیشو پٹنم کے مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدوار سمینہ بیگم، شیخ ابرار، شریفہ بی، شیخ وحید ،اور محمودہ بی اور ايچوڈہ منڈل سے انجم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی
۔اسی طرح کیشو پٹنم گرام پنچایت کے لیے نائب سرپنچ کے طور پر محمودہ بی نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدواروں کی اس تاریخی کامیابی پر ضلع عادل اباد میں جشن کا ماحول ہے۔مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد ٹاؤن صدر نذیر احمد کی قیادت میں عادل اباد مجلس اتحاد المسلمین کی ٹیم کی جانب سے شال پوشی و گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔
مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدواروں کی تاریخی کامیابی کے بعد عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت، ہر وقت دستیابی اور دیہی ترقی کے لیے ان کی کوششوں نے گاؤں والوں میں اُن کے لیے اعتماد و محبت میں مزید اضافہ کیا
۔گاؤں کے لوگوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے تائیدی اُمیدوار اپنی جیت کے بعد بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ گاؤں کی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے کام کرتے رہیں گے۔



