حیدرآباد کے سنتوش نگر ڈیویژن کے مجلسی کارپوریٹر جناب محمد مظفر حسین کا انتقال

حیدرآباد کے سنتوش نگر ڈویژن سے نمائندگی کرنے والے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر جناب محمد مظفر حسین کا چہارشنبہ 4 جون کی رات انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 55 سال تھی
جناب محمد مظفر حسین نے اج دن میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ اور رات اچانک قلب پر حملہ کے سبب ان کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے فون پر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے مرحوم کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی نے بھی لواحقین کو پرسہ دیا اور تعزیت کی۔
انتقال کی اطلاع. کے ساتھ مجلس کے ارکان مقننہ ، مجلسی کارپوریٹرس، سابق کارپوریٹرس، ابتدائی مجالس کے ذمہ داران، سرگرم مجلسی کارکنان نے مرحوم کے مکان پہنچ کر ان کا دیدار کیا اور گھر والوں کو پرسہ دیا
نماز جنازہ جمعرات کو مسجد معراج چنچل گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر 1.15 بجے مقرر ہے۔ تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں لائی جائے گی۔