مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین کی اوٹکور میں گرام پنچایت کی انتخابی مہم

رکنِ اسمبلی نامپلی ماجد حسین کا اوٹکور کا دورہ
اوٹکور: گرام پنچایت انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران نامپلی کے رکنِ اسمبلی ماجد حسین نے اوٹکور منڈل کا دورہ کیا۔ اس دورے کا آغاز اوٹکور مین گیٹ سے ایک ریلی کی شکل میں ہوا، جو سیدھی امبیڈکر مجسمہ پر پہنچی جہاں گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
بعد ازاں رکنِ اسمبلی مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور کے دفتر پہنچے۔بعد میں انہوں نے گرام پنچایت انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لیا اور راست عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ رکنِ اسمبلی ماجد حسین نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہر وقت اور ہر قدم پر غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتی ہے
۔ انہوں نے اوٹکور سے مجلس کے چار امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔اسی کے ساتھ کانگریس سرپنچ امیدوار ڈی سجاتا وگنیشور ریڈی, کہ بیاٹ کے نشان کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ مزیدانہوں نے مجلس کے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کا نمائندہ چاہے پارلیمنٹ میں ہو، اسمبلی میں یا گرام پنچایت میں، وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تیار رہتا ہے۔اس موقع پر ، جابر بن سعید الجابری (کوارڈینیٹر متحدہ ضلع محبوب نگر)، عبدالحادی ایڈوکیٹ (صدر ٹاؤن مجلس محبوب نگر)، محمد ذاکر حسین ایڈوکیٹ (یوتھ صدر محبوب نگر)، عبدالقدر (ضلع صدر مجلس نارائن پیٹ)،محمد طاہر ضلع جنرل سیکرٹری مجلس، ون پڑتی ضلع صدر عبدالرحیم، کتا کوٹہ مجلس صدر عبدالقدیر، کورنگل مجلس صدر گلشن،عبدالرحمن منڈل صدر مجلس،محمد اسماعیل صدر مجلس،محمد پاشاہ حسن اباد،سینیر قائد مجلس،خواجہ حسین،جمشیر علی مکتھل، اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔




