نارائن پیٹ ضلع کے مریکل منڈل میں مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کا قیام

نارائن پیٹ 07 جولائی (اردو لیکس ) جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر کل ھند مجلس اتحاد المسلمین اور جناب جابر بن سعید الجابری کو آرڈینیٹر و انچارج مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر احکامات پر جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس ضلع نارائن پیٹ کی راست نگرانی میں مریکل ٹاؤن کے ابتدائی مجلس کے انتخابات متفقہ طور پر انعقاد عمل میں آیۓ
۔ جس میں محمد کریم خان کو بلا مقابلہ مجلس کا صدر منتخب کیا گیا ۔جبکہ محمد جاوید کو جنرل سکریٹری اور شیخ معین اور محمداکبرکو جوائنٹ سکریٹریز کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ اورمحمدجعفر بیگ کوبحثیت خازن نامزد کیاگیا۔ ان عہدیدارین کے علاوہ11/ افراد کو ارکان کی حیثیت سے نامزدکیا گیا۔بعد ازیں نو منتخبہ عہدیدارین کی ایک تہنیتی تقریب منعقدھوئی۔
جس کی صدارت جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارائن پیٹ نے کی ۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے طاھر علی سینیئر مجلس قائد ضلع نارائن پیٹ؛ حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس اوٹکور منڈل؛ کے علاوہ جمشیر علی صدر مجلس مکتھل ٹاؤن؛ نے شرکت کی۔
جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع نارائن پیٹ نے اس تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ نو منتخبہ عہدیدارین کو مبارکباد پیش کرتے ھوۓ کہاکہ مجلس اتحادالمسلمین جماعت سارے ملک میں الحاج بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کی قیادت میں عوامی خدمات انجام دے رہی ھے۔ اور بالخصوص مسلم اقلیتوں کے مسائل کو حل کر نےمیں پیش پیش رہتی ھے۔ اور موصوف نے ان نو منتخبہ عہدیدارین اور ارکان کو ھدایت کی کہ آپس میں انتشار سے بچ کر اتحاد کاثبوت دیں۔تاکہ مریکل ٹاؤن میں مجلس مضبوط و مستحکم ھوسکے۔
اور انہوں نے کہا کہ سیاسی طاقت بنائں۔اور آپ کےمقام کے مسائل کو حل کریں گے۔ھوسکے تو مجلس کے مرکزی دفتر دارالسلام حیدرآباد سے بھی نمائندگی کرکے اقلیتوں کے مسائل کو حل کروایا جاۓ گا۔ موصوف نے مزید کہا کہ حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس اوٹکور منڈل کی بھر پور ستائش کی کیونکہ پوری کو شش اور جدوجہد کر کے مریکل ٹاون میں مجلس کی جماعت قائم کرنے میں اھم کردار ادا کیا ھے۔ کیو نکہ اور بھی نارائن پیٹ ضلع میں کئ مقامات پر عنقریب مجلس کی کمیٹیاں تشکیل دی جائں گی
۔ جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس ضلع نارائن پیٹ نے مزید کہا کہ رزق کا دینے والا اللہ ہی ھے۔۔اور ھم اپنے قلوب میں اللہ تعالی کا خوف پیدا کرنا چاہئے ۔اور ھم سب کو عوام کے فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینا چاھۓ۔ اس تقریب میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔