تلنگانہ

اقلیتوں سے کئے گئے وعدے پورے کریں — اکبرالدین اویسی کا ریونت ریڈی کو مکتوب، ٹائم لائن جاری کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک مکتوب حوالہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے منشور میں اقلیتوں سے کئے گئے کئی وعدے دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں

 

۔انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں مزید تاخیر کے بغیر عملی جامہ پہنایا جائے جناب اکبر اویسی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکراما سے ملاقات کرتے ہوئے یہ مکتوب آن کے حوالہ کیا

 

۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہبود کے بجٹ کو 4000 کروڑ روپے تک بڑھانے، اقلیتی سب پلان، بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم، اور عبدالکلام تحفۂ تعلیم اسکیم جیسے وعدوں پر اب تک عمل نہیں ہوا۔اکبر اویسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں کو مزید تاخیر کے بغیر نافذ کیا جائے اور ان کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کی جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button