ٹریفک پولیس کے چھپ کر فوٹو لینے کا مسئلہ اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں اٹھایا، کہا چھوٹے موٹے چالانات معاف کئے جائیں: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: قائد مجلس مقننہ اکبرالدین اویسی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے بجائے تصویرکشی پر زیادہ توجہہ دے رہی ہے۔ انھوں نے آج قانون سازاسمبلی میں کہا کہ ٹریف پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے بجائے کونے میں چھپ کربیٹھ کر "چھک چھک” فوٹولے رہی ہے، انھوں نے کہا کہ غریب لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں گیس، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں دوسری طرف باہرنکلنے پر پولیس فوٹو لے کر انھیں مزید پریشان کررہی ہے۔ ٹریفک چالان کر کے انھیں مزید تکلیف دی جارہی ہے۔ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ صرف غریب لوگ ہی ٹریفک چالان کا شکار ہیں۔ قائد مجلس نے کہا کہ ان پر رحم کیجئے، انہوں نے چھوٹے موٹے چالانات خاص طورپرآٹووں اوربائیکس کے معاف کرنے کی خواہش کی۔
Traffic Challans, Ghareeb Pareshaan Hai. @mahmoodalitrs Sahab Kindly Look Into This.#TrafficChallan #Traffic #Hyderabad pic.twitter.com/vEw6d57huP
— Akbaruddin Owaisi (@AkbarOwaisi_MIM) February 11, 2023