تلنگانہ

الحرمین حج سوسائٹی کی جانب سے مرتب کردہ حجاجِ کرام کے لیے پاکٹ حج گائیڈ کی تقسیم

تلنگانہ کے کریم نگر میں لبیک حج سوسائٹی کی جانب سےمنعقدہ عازمینِ حج کے تربیتی پروگرام کے دوران ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب کے ہاتھوں اس پاکٹ حج ڈائری کی تقسیم عمل میں آئی۔

 

یہ رہنما کتابچہ حضرت الحاج مولانا مفتی اعتماد الحق صاحب قاسمی، ناظم مدرسہ احسن العلوم و صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی نگرانی میں الحاج محمد خواجہ مفیض الدین سہیل، ماسٹر ٹرینر حج کمیٹی تلنگانہ و سیکرٹری الحرمین حج سوسائٹی نے مرتب کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد حجاجِ کرام کو مختصر، آسان اور مفید انداز میں عمرہ اور حج کے مناسک کی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

 

چھوٹے سائز پر مشتمل اردو اور انگریزی میں شائع کی گئی یہ حج ڈائری حجاجِ کرام میں مفت تقسیم کی جا رہی ہے، تاکہ وہ سفرِ حج کے دوران بآسانی اس سے استفادہ کر سکیں۔

 

اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے حج سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں لبیک حج سوسائٹی کے ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام، مشائخین اور عازمینِ حج کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

الحاج محمد خواجہ مفیض الدین سہیل نے اس موقع پر اضلاع کی حج سوسائٹیوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ اگر وہ اپنے اضلاع کے حجاجِ کرام میں ان گائیڈز کی تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو فون نمبر 9949864233 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button