تلنگانہ
تلنگانہ میں ماہ رمضان کے دوران رات بھر دکانات اور تجارتی اداروں کو کھلے رکھنے کی اجازت – محکمہ لیبر کے احکام جاری

تلنگانہ حکومت نے ماہ رمضان کے موقع پر تمام دکانوں اور تجارتی اداروں کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت 19 فروری سے 20 مارچ تک، یعنی سحری کے وقت صبح 5 بجے تک مؤثر رہے گی۔محکمہ لیبر نے یہ چھوٹ تلنگانہ لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت دی ہے،
تاہم اس کے ساتھ چند شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔اہم شرائط کے مطابق اوور ٹائم کی اجرت دوگنی شرح سے ادا کرنا لازمی ہوگا، اضافی کام کے بدلے متبادل چھٹی دینا ضروری ہوگا،
کام کے اوقات کا زیادہ سے زیادہ 13 گھنٹے تک محدود رہے گا، جبکہ خواتین ملازمین سے اضافی اوقات میں کام نہیں لیا جائے گا اور انہیں رات 8:30 بجے کے بعد ڈیوٹی پر نہیں رکھا جائے گا۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد رمضان المبارک کے دوران ورکرس کی سہولت اور فلاح کو یقینی بنانا ہے۔



