تلنگانہ

شمس آباد ایئرپورٹ سے عمرہ قافلے کی روح پرور روانگی، المیزاِن ٹورس کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی عازمین شامل

حیدرآباد / الحاج حافظ محمد فیاض علی، مینیجنگ ڈائریکٹر المیز اِن ٹورز اینڈ ٹراویلس (حج و عمرہ گروپ) کی قیادت میں مانصاب ٹینک، حیدرآباد سے عمرہ زائرین کا ایک قافلہ شمس آباد ایئرپورٹ سے مقدس سفرِ عمرہ کی ادائیگی کے لئے لیے روانہ ہوا۔ روانگی کے موقع پر عازمین اور ان کے گھر والوں میں خاصا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج حافظ محمد فیاض علی نے کہا کہ قافلے میں شامل تمام عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تمام مقدس مقامات کی مکمل اور منظم زیارت کروائی جائے گی، جبکہ رہائش، سفری سہولیات اور دیگر انتظامات کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ عازمین اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ عبادات انجام دے سکیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ المیزاِن ٹورز اینڈ ٹراویلس کو حکومت کی جانب سے حج کا باضابطہ لائسنس بھی حاصل ہوچکا ہے۔ ایسے حضرات جو آئندہ حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 15 جنوری 2026 سے قبل مانصاب ٹینک، حیدرآباد میں واقع دفتر سے اپنی بکنگ کروالیں۔

 

الحاج حافظ محمد فیاض علی کے مطابق اس قافلے میں چین، برطانیہ (یوکے) اور سائبیریا سے تعلق رکھنے والے عازمین بھی شامل ہیں، جو ادارے کی بین الاقوامی خدمات اور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ عمرہ قافلے 12 جنوری، 22 جنوری اور 12 فروری کو روانہ ہوں گے۔

 

قابلِ ذکر ہے کہ قافلہ کی روانگی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمل میں آئی، جبکہ ادارے کا مرکزی دفتر مانصاب ٹینک میں واقع ہے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button