تلنگانہ

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی قیادت میں تبدیلی – امرناتھ نئے صدر مقرر

حیدرآباد:حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن  کے نئے صدر کے طور پر امرناتھ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج بی سی سی آئی کے امبودسمین کی جانب سے باضابطہ احکامات جاری کئے گئے۔

 

سابق صدر جگن موہن راؤ کی گرفتاری کے بعد گزشتہ نو ماہ سے ایچ سی اے کا صدراتی عہدہ خالی تھا۔ اسی پس منظر میں امرناتھ نے حال ہی میں خود کو ایچ سی اے کا صدر مقرر کئے جانے کی درخواست امبودسمین سے کی تھی۔ درخواست پر غور کے بعد امبودسمین نے امرناتھ کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔

 

واضح رہے کہ 20 اکتوبر 2023 کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ اس وقت ’یونائیٹڈ ممبرز آف ایچ سی اے‘ پینل کے امیدوار جگن موہن راؤ نے اپنے قریبی حریف امرناتھ کو محض ایک ووٹ کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ایسوسی ایشن میں کل 173 ووٹ تھے، جن میں سے 169 ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں جگن موہن راؤ کو 63 جبکہ امرناتھ کو 62 ووٹ حاصل ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں جگن موہن راؤ ایچ سی اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button