تلنگانہ

امریکہ میں آتشزدگی کا واقعہ – مرنے والوں کی حیدرآباد کے سہاجہ ریڈی اور انویش کی حیثیت سے شناخت

امریکہ میں آتشزدگی — میڑچل ضلع کی سہاجہ ریڈی ہلاک، میڑچل چودھری گوڑہ میں غم کی لہر

 

امریکہ کی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں جمعہ کو ایک اپارٹمنٹ میں پیش آئے بھیانک آتشزدگی کے واقعے میں میڑچل ضلع پوچارم میونسپلٹی  کے چودھری گوڑہ کی رہائشی سہاجہ ریڈی کی موت ہوگئی۔ اس افسوسناک خبر سے علاقہ میں غم کی فضا پھیل گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سہاجہ ریڈی، جیاکر ریڈی کی بڑی بیٹی تھیں اور نیویارک میں ایم ایس کر رہی تھیں۔ کچھ دن سے برمنگھم کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھی اس  دوران گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دھواں بھر جانے اور جھلسنے کے باعث سہاجہ ریڈی جانبر نہ ہوسکیں۔

 

امریکہ سے موصولہ اطلاعات کے بعد سے چودھری گوڑہ میں رشتہ داروں اور مقامی افراد میں شدید غم اور صدمہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ سہاجہ ریڈی اعلیٰ تعلیم کے مقصد سے امریکہ گئی تھیں اور خاندان کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔

 

سہاجہ ریڈی کی نعش کو بھارت منتقل کرنے کے لیے وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار ہے۔ ادھر ان کے گھر پر ماتم مچا ہے اور تعزیت کے لیے رشتہ داروں اور مقامی افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حادثہ میں کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے انویش نامی ایک اور طالب علم کی بھی موت ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button