تلنگانہ

عامر شکیل کے فرزند کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد

حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے حلقہ بودھن کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند راحیل‌کو سال 2022 کے سڑک حادثہ کے معاملہ میں عدالت نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی گئی۔ اس درخواست پر جسٹس این تکارام جی نے سماعت کی۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے قانونی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے تحت کار کیبل بریج سے آرہی تھی ایک خاندان سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ سال 2022 میں 17 مارچ کو پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں حسن محمد ملزم تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں چار شیٹ پیش کر دی ہے، مزید تحقیقات کے لیے پولیس نے عدالت میں درخواست داخل کی اور اجازت طلب کی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ سیاسی مخاصمت کے نتیجہ میں دو سال قبل ہوئے اس واقعہ میں راحیل کو پھنسایا گیا ہے، اسی لیے اسے گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

 

وکیل کے مطابق راحیل یہیں ہے اور اس کے کہیں فرار ہونے کا موقع نہیں ہے، اس لیے قبل از وقت ضمانت منظور کی جائے جبکہ پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس حادثہ میں ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں اور اس مرحلہ پر ضمانت منظور کی جاتی ہے تو شواہد پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے سماعت سننے کے بعد درخواست کو مسترد کر دیا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button