تلنگانہ

نکاح سے ایک گھنٹہ قبل ہونے والے دلہے کی ہارٹ اٹیک سے موت _ حیدرآباد کے آصف نگر میں واقعہ

میدک30اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے کہ کہ نکاح کے ایک گھنٹے قبل ہونے والے دلہے سید واجد علی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے آصف نگر میں جمعہ کی رات پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میدک ٹاؤن کے محلہ پٹلم بیس کے رہنے والے سید واجد علی عمر 32سال ولد جناب سید محمد شوکت علی مرحوم  گزشتہ چبد سال سے  آصف نگر حیدرآباد میں مقیم تھے اور سید واجد علی کی آج شادی تھی نکاح کے لئے روانہ ہونے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی کہ اچانک  قلب پر حملے کے باعث ان کے مکان پر آج انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم سید واجد علی کا پاؤ میس کا رسم کل ہی ہوا تھا اور آج ایک گھنٹے کے بعد ان کا عقد ہونے والا ہی تھا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ پسماندگان میں مرحوم کی والدہ۔ چار بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔ نکاح سے ایک گھنٹہ قبل ہونے والے دلہے کی اچانک موت پر شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا

مزید تفصیلات کے لئے 9701218694 ربط پیدا کریں۔مرحوم سید واجد علی جناب محمد عارف علی مالک عارف پان محل کے بھتیجے ہوتے تھے۔نمازِ جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد ابوبکر جھرہ آصف نگر میں ادا کی جاکر تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button