تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاون کی ایک مسجد میں شر انگیزی کا واقعہ

کاغذ نگر سے مفجم احمد کی رپورٹ
آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر ٹاون کی ایک مسجد میں نامعلوم شرپسندوں نے لیموں اور کم کم رکھ دیا۔جس سے مقامی مسلمانوں میں کافی بے چینی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کی مسجد طیبہ میں جمعرات کے دن صبح 9:00 بجے سے 12:00 بجے کے درمیان شر پسندوں نے یہ حرکت کی ۔ ظہر کی نماز کے لئے جب موذن مسجد میں داخل ہوئے تو انھوں نے مسجد کے اندر لیموں اور کم کم دیکھا۔
اور مسجد کمیٹی کو اس کی اطلاع دی مسجد کے صدر عبدالساجد اور دیگر ذمہ داران نے کاغذ نگر ایم آئی ایم کے صدر عبدالمبین کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ مجلس کے صدر عبدالمبین نے موقع پر پہنچ کر ڈی ایس پی، سی آئی کو اطلاع دی۔اس دوران مسجد کمیٹی کے صدر عبدالساجد اور جوائنٹ سیکریٹری تمیز الحق نے ڈی ایس پی اور سی آئی سے نمائندگی کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔
اس موقع پر موذن صاحب نے پولیس میں بیان بھی درج کرایا کہ گزشتہ جمعہ کو بھی لیموں اور کم کم رکھا گیا تھا۔کاغذ نگر نگر ڈی ایس پی کروناکر اور دیگر پولیس عہدیدار مسجد کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کو چیک کیا۔اور پولیس شر پسندوں کی نشاندہی کررہی ہے دریں اثناء مجلس کے صدر عبدالمبین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ مسجد میں ب ایسی غلط حرکتیں کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔
ڈی ایس پی کروناکر نے کاغذ نگر کے مسلمانوں سے امن سے رہنے کی اپیل کی ہے۔ اور طیبہ مسجد کے قریب پولیس کی سخت تعیناتی کی گئی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن کے صدر مصطفیٰ حسین، ایم جوائنٹ سکریٹری عابد قادری اور دیگرموجودتھے