تلنگانہ

اور جب سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اومنی وین چلائی !

بی آر ایس چیف اور سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے جمعرات کو اپنے فارم ھاوس میں اومنی وین چلائی۔ اسٹیئرنگ پر ہاتھ رکھ کر اومنی وین چلاتے ہوئے کے سی آر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بتایا جا تا ہے کہ

کولہے کے آپریشن کے بعد چھ ماہ تک آرام کے بعد کے سی آر اب بغیر کسی بیساکھی کی مدد کے چل رہے ہیں۔ اور آج صدر بی آر ایس نے اپنی پرانی اومنی وین چلائی کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں بغیر کسی سہارے کے پیروں کو حرکت کرنے میں لانے کے لئے کار چلانے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ کے سی آر گزشتہ سال 8 دسمبر کو آدھی رات کو پھسل کر گر گئے تھے اس کے ساتھ ہی گھر والوں نے کے سی آر کو سوماجی گوڑہ کے یشودھا اسپتال منتقل کیا تھا جہاں کے سی آر کی کولہے کی تبدیلی کی سرجری کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button