تلنگانہ
نئے راشن کارڈس کیلئے بہت جلد اعلان ممکن

حیدرآباد ۔ نئے راشن کارڈس کے لیے حیدرآباد کے عوام کی کثیر تعداد منتظر ہے اور ان کا یہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سنکرانتی کے بعد اس عمل کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد امیدوار درخواست دینے کے لیے تیار ہیں۔
حکام کا اندازہ ہے کہ شہر سے تقریباً ایک لاکھ درخواستیں داخلکیجائیں گی۔ اس وقت حیدرآباد ضلع میں 6,39,506 راشن کارڈس ہیں اور شہری سہولتوں کے شعبہ کے حکام کا خیال ہے کہ اس میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو گا۔ حیدرآباد کے چیف راشننگ آفیسر کے تحت اس وقت 365 راشنکیدکانات ہیں اور 66 ڈیلرس مخلوعہ ہیں۔
حکام نے وضاحت کی ہے کہ جب حکومت کی جانب کے اہلیت کی شرائط کا تعین کیاجائےگا تو نئے راشن کارڈس کے لیے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں نئے راشن کارڈس کے تعلق سے آئندہ ہفتہ اہم فیصلہ متوقع ہے۔