تلنگانہ
حیدرآباد سے چلے گی ایک اور امرت بھارت ٹرین

حیدرآباد: ریلوے نے تلنگانہ کے لیے ایک اور امرت بھارت ایکسپریس مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرین تلگو ریاستوں سے گزرتے ہوئے چلائی جائے گی جس سے مسافروں کو خاصی سہولت حاصل ہوگی۔
چرلہ پلی جنکشن سے ترواننتا پورم کے درمیان ایک سپر فاسٹ ٹرین مختص کی گئی ہے۔جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی ترواننتا پورم سے اس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ تلنگانہ میں یہ ٹرین نلگنڈہ اور مریال گوڑہ اسٹیشنوں پر رکے گی
جبکہ آندھرا پردیش میں ستن پلی، گنٹور، تنالی، باپٹلہ، اونگول، نیلور اور رینی گنٹہ اسٹیشنوں پر اس کا قیام ہوگا۔
یہ امرت بھارت ایکسپریس ترواننتا پورم
سے صبح 10:45 بجے روانہ ہو کر اگلے دن شام 4:30 بجے حیدرآباد کے چرلہ پلی پہنچے گی۔ تلنگانہ کو ایک اور امرت بھارت ایکسپریس مختص کیے جانے پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔



