تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کو تقرر نامے حوالے

تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کو تقرر نامے حوالے

 

تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کے ریاستی اور ضلعی قائدین کو تقرر نامے صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے بنجارہ ہلز میں واقع جاگروتی دفتر میں حوالے کئے۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں تبدیلی صرف نوجوانوں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

 

اگر کسی کو کسی بھی طرح کی تبدیلی چاہئے تو نوجوان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ تبدیلی حاصل نہ کرلیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ چاہے تلنگانہ تحریک ہو یا آزادی کی جدوجہد، ہر موقع پر نوجوانوں نے ہی کلیدی کردار ادا کیا ہے

 

۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک بہتر سماج کے قیام کے لئے ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور اس جدوجہد میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔آخر میں کلواکنٹلہ کویتا نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے قائدین کو نصیحت کی اور کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے اچھا نام پیدا کریں اور تنظیم کی ساکھ کو مزید مضبوط بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button