تلنگانہ

تلنگانہ میں 9 یونیورسٹیز کے لئے وائس چانسلرس کا تقرر ایک مسلم شامل

تلنگانہ کی 9 یونیورسٹیوں کے لیے ریاستی حکومت نے وائس چانسلرز کا تقرر کیا ہے جن ایک مسلم بھی شامل ہے ۔ گورنر جیشنو دیو ورما نے وائس چانسلرز کی تقرری کے دستاویزات پر دستخط کیے، جس کے بعد حکومت نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

جن یونیورسٹیز کے لئے وائس چانسلرز  مقرر کئے ہیں ان میں، عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر کمار، کاکتیہ یونیورسٹی کے لیے پرتاپ ریڈی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے لئے  پروفیسر خواجہ  الطاف حسین، تلنگانہ یونیورسٹی کے لیے یادگیری راؤ، پالامورو یونیورسٹی کے لیے جی این سرینواس، تلگو یونیورسٹی کے لیے نیتیا نندا راؤ، شاتاواہانا یونیورسٹی کے لیے اومیش کمار، پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے لیے الڈاس جانیا، اور کونڈا لکشمن باپو جی تلنگانہ ہارٹی کلچر یونیورسٹی کے لیے پروفیسر راجی ریڈی کا تقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button