حیدرآباد میں دمہ کےمریضوں میں مچھلی کی دوا تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل

حیدرآباد: دمہ کے مریضوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مرگ کے موقع پر بھتنی برادرس کی جانب سے مچھلی میں دوا تقسیم کی جائے گی۔ جاریہ ماہ کی 8 تاریخ کو حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراؤنڈ میں اس کی قسیم عمل مِں لائی جائے گی۔ حال ہی میں ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے انتظامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کہ مچھلی پرساد کی تقسیم میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے فشریز کارپوریشن کے چیئرمین میٹو سائی کمار کو مچھلی پرساد کی تقسیم کے سلسلے میں کئی تجاویز پیش کیں۔وزیر موصوف نے مچھلی پرساد کی تقسیم کیلئے قطاروں میں کھڑے ہونے والے افراد کی مشکلات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر پونم پربھاکر نے تجویز پیش کی کہ مچھلی کے پرساد کے لیے آنے والوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جانا چاہیے
اور ان کیلئے کھانے اور رہائش کا انتظام کرنے والی رضا کارانہ تنظیموں کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والوں کو کسی بھی طرح کی مشکلات درپیش نہ ہو اس کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔