بحرین میں تلگو کمیونٹی سے بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ملاقات، "آپریشن سندور” کی تفصیلات پیش کیں

جدہ – 24 مئی ( عرفان محمد) "آپریشن سندور” کی تفصیلات بتانے کے مقصد سے بحرین کا دورہ کرنے والے آل پارٹی (تمام جماعتوں کے) پارلیمانی وفد میں شامل صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز بحرین میں مقیم تلگو کمیونٹی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بحرین میں تلگو کلا سمیتی کے صدر جگدیش اور تلنگانہ کلچرل اسوسی ایشن کے سکریٹری ای۔ پوچیاہ سمیت دیگر معزز افراد بھی موجود تھں
"آپریشن سندور” کی تفصیلات عوام تک پہنچانے کے لئے ایک پارلیمانی وفد بحرین گیا۔ اس وفد میں حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر جناب اسد الدین اویسی بھی شامل تھے۔ بحرین میں انہوں نے تلگو زبان بولنے والی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
تلگو کلا سمیتی اور تلنگانہ کلچرل اسوسی ایشن، بحرین میں موجود تلگو کمیونٹی کی ثقافتی تنظیمیں ہیں جو بیرون ملک مقیم ہندوستانی، خصوصاً تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والوں کی ثقافتی شناخت کو زندہ رکھنے کا کام کرتی ہیں۔