تلنگانہ

بریکنگ نیوز – سکندراباد کنٹونمٹ کے رکن اسمبلی پر حملہ کی کوشش – کار کو نقصان

حیدرآباد میں بونال تہوار کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔  سکندراباد کینٹونمنٹ کے رکن اسمبلی گنیش پر اتوار کی رات کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

اطلاعات کے مطابق وہ بونال کی تقاریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے حلقہ کے مانکیشور نگر میں اچانک تقریباً 30 نوجوانوں نے ان کا راستہ روک لیا۔ ان پر حملہ کی کوشش کی گئی، لیکن ان کے گن مینوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں بچا لیا۔

 

اس واقعہ میں ایم ایل اے گنیش کی کار کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ایم ایل اے نے عٹمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ تاہم، حملے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button