تلنگانہ

قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر ساتھیوں کی جانب سے گھر پر پہنچ کر گڑبڑ اور بے عزتی – عائشہ بیگم نے پی لیا زہر

قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر ساتھیوں کی جانب سے گھر پر پہنچ کر گڑبڑ اور بے عزتی کرنے سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی ۔

 

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ہتنور منڈل کے کاسالا گاؤں میں یہ  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں 30 سالہ عائشہ بیگم نامی مقامی خاتون نے خواتین کی سیلف ہیلپ گروپ سے لیے گئے قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر طعن و تشنیع کا نشانہ بننے کے بعد ذہنی دباؤ میں آکر زہریلی دوا پی لی۔

 

اطلاعات کے مطابق  عائشہ بیگم نے چند ماہ قبل گاؤں کے سیلف ہیلپ گروپ سے قرض حاصل کیا تھا، مگر گزشتہ تین ماہ سے رقم نہ رہنے کے باعث وہ ادائیگی نہیں کر پائی۔

 

اسی دوران ولیج آرگنائزنگ اسسٹنٹ منجولا نے گروپ کی دیگر خواتین کو ساتھ لے جا کر عائشہ بیگم کے گھر پر پہنچ گئی اور عائشہ کے ساتھ بدزبانی اور سخت الفاظ استعمال کیے۔ اس توہین آمیز رویے کے بعد عائشہ بیگم نے مایوسی میں زہر پی لیا۔

 

گھر والوں نے فوری طور پر انہیں سنگاریڈی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک بتائی۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لیے انہیں حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button