محمد اظہرالدین ای ڈی کے سامنے پیش ہوگئے _ منی لانڈرنگ کے کیس میں ہورہی ہے پوچھ تاچھ

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہوئے جو کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں سے متعلق رقم کی غیر قانونی لین دین کے ایک کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے
ذرائع کے مطابق، ای ڈی ان سے پوچھ گچھ کرے گی اور منی لانڈرنگ کے خلاف قانون کے تحت ان کا بیان درج کرے گی۔ 61 سالہ سابق رکن پارلیمنٹ کو پہلے ایجنسی کے دفتر میں فتح میدان روڈ پر 3 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایک نئی تاریخ کی درخواست کی اور اس لیے انہیں 8 اکتوبر کو بلایا گیا۔
یہ تحقیقات حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں سے متعلق ہیں، جن میں ای ڈی نے گزشتہ سال نومبر میں دھاوے کئے تھے۔ چند سے قبل تک اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے تھے