تلنگانہ

اظہرالدین کو وزارت کی پیشکش کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام – الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

تلنگانہ بی جے پی قائدین کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔اظہرالدین کو کابینہ میں شامل کرنے سے روکنے کی درخواست کی

 

ایم ششی دھر ریڈی کی قیادت میں پیش کی گئی تحریری شکایت میں کہا گیا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے پس منظر میں میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک مخصوص طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کو وزارت کی پیشکش کی ہے۔

 

بی جے پی نے اس اقدام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر اس معاملے کی جانچ کرے اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

 

بی جے پی قایدین نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اس طرح کی سیاسی پیشکشیں عوام کو گمراہ کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کو فروغ دینے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار کے ناجائز استعمال کے ذریعے انتخابی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button