تلنگانہ

جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں کانگریس ٹکٹ کی لڑائی _ اظہرالدین کو وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں نے پروگرام کرنے نہیں دیا

حیدرآباد _ 9 اگست ( اردولیکس) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی  وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں نے سابق کرکٹر اظہر الدین کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے ایک پروگرام کو منعقد ہونے نہیں دیا۔جیسے ہی اظہرالدین پروگرام کے مقام پر پہنچے وہاں پہلے سے موجود وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں نے انھیں روک دیا جس کے باعث کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے تحت رحمت نگر ڈیویژن کے ایس پی آر ہلز میں  چہارشنبہ کی رات یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اظہرالدین چائے  پےچرچہ پروگرام میں حصہ لینے آئے تو انہیں سابق ایم ایل اے وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں اور مداحوں نے روک دیا۔ اس موقع پر دونوں قائدین کے حامیوں نے ایک دوسرے کی تائید میں نعرے لگائے اور دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس نے ہجوم کو منشتر کرنے ہلکا طاقت کا استعمال کیا۔

 

وشنو وردھن ریڈی کے حامی  اس بات پر ناراض تھے کہ اظہر الدین نے وشنو وردھن ریڈی کو بتائے بغیر جوبلی ہلز حلقہ کا دورہ کیا۔ س موقع پر اظہرالدین پولیس پر نارضگی ظاہر کی ۔جس پر  کانگریس کے ایک کارکن نے پولیس سے پوچھا کہ وہ سابق ایم پی اظہرالدین کو پروٹوکول دیئے بغیر کیا کر رہے ہیں۔ وشنو وردھن ریڈی کے پیروکاروں نے انہیں روکا اور واپس چلے گئے۔

 

اسی دوران وشنو وردھن ریڈی نے اظہر الدین کے جوبلی ہلز حلقہ کے دورے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے لئے اپنی جان دینے  کا ذہن رکھتے ہیں۔ اظہرالدین نے انھیں اطلاع دئے بغیر ان کے حلقہ میں دورہ کیا  انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے خاندان کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کئی سالوں سے کانگریس پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے والد پی جناردھن ریڈی  نے کانگریس پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 16 سال سے جوبلی ہلز حلقہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل سے لڑ رہے ہیں۔ وشنو وردھن ریڈی نے خبردار کیا کہ اگر ان کے علاوہ کسی اور کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ وہ جوبلی ہلز کے ٹکٹ پر اپنی امیدیں پہلے ہی لگا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button