تلنگانہ

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کا مدینہ حادثے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کا مدینہ حادثے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

 

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین جناب سید عظمت اللہ حسینی نے مدینہ کے قریب پیش آئے اندوہناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے تقریباً 42 عمرہ زائرین—مرد، خواتین اور بچے—جاں بحق ہوئے۔

 

انہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور دیگر زائرین کی بخیریت واپسی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

 

چیئرمین نے بتایا کہ حکومتِ تلنگانہ، چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں، متاثرہ خاندانوں کے لئے فوری امدادی اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کرچکی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button