تلنگانہ

تلنگانہ کے میدک فرقہ وارانہ تشدد واقعہ میں گرفتار 10 مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور _ مجلس کی قانونی ٹیم کی کامیابی

حیدرآباد _ 27 جون ( ابرار نواب) تلنگانہ کی میدک کورٹ نے عیدالاضحٰی سے قبل ٹاون میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات میں گرفتار 10 مسلم نوجوانوں کو ضمانت دے دی۔

 

میدک میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد گرفتار ہونے والے نوجوانوں کے خلاف درج مقدمات لڑنے اور ان کی ضمانت کے لئے  کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی تشکیل کردہ مجلس کی قانونی ٹیم گرفتار 10 مسلم نوجوانوں کو ضمانت دینے میں کامیاب رہی۔ مجلس کے رکن اسمبلی کاروان جناب کوثر محی الدین نے میدک ٹیم کی نگرانی کی اور اس کی کیس پیروی کی۔5 نوجوانوں کو جمعرات کی شام رہا کیا گیا اور باقی 5 کو جمعہ صبح رہا کیا جائے گا۔

 

مجلس کی قانونی ٹیم کی سربراہی ایڈوکیٹ پرتاپ ریڈی، ایڈوکیٹ عظیم، ایڈوکیٹ جیون اور ایڈوکیٹ بالیا نے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button