تلنگانہ
بی سی تحفظات کے مسئلہ پر 14 اکتوبر کو تلنگانہ بند ملتوی – نئی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ کی مختلف بی سی تنظیموں کی قیادت میں 14 اکتوبر کو طے شدہ ریاست بند کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بی سی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آر۔ کرشنیا نے بتایا کہ یہ بند اب 18 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے حیدرآباد میں بی سی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں تعلیم، روزگار اور 42 فیصد بی سی ریزرویشن کے حصول کے مقصد سے ریاست کی تمام بی سی تنظیموں کے تحت "تلنگانہ بی سی جے اے سی” (Telangana BC JAC) تشکیل دی گئی ہے۔
کرشنیا نے کہا کہ بی سی برادری کے نعرے کو مضبوطی سے آگے بڑھایا جائے گا، اور اگر تلنگانہ میں تحریک زور پکڑتی ہے تو اس کا اثر مرکز پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 42 فیصد ریزرویشن کے معاملہ میں ہائی کورٹ نے کس بنیاد پر حکم التوا جاری کیا؟ انھوں کہا کہ الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد حکم التوا دینا درست نہیں۔