ٹوپی پہن کر ووٹ مانگنے کا دن آیا تو سر کٹوا لوں گا ؛ مگر ٹوپی نہیں پہنوں گا ” — بنڈی سنجے کا نفرت انگیز بیان
“ٹوپی پہن کر ووٹ مانگنے کا دن آیا تو سر کٹوا لوں گا” — بنڈی سنجے کا دھماکہ خیز بیان
حیدرآباد کے بورابنڈہ میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر و پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے ایسے نفرت انگیز بیان دیا جن سے سیاسی ماحول میں ہلچل مچ گئی۔
مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کانگریس امیدوار نے انتخابی مہم کے دوران ٹوپی پہن لئے جبکہ اسی مہم میں شامل اظہرالدین نے ٹوپی نہیں پہنا ۔ ووٹوں کے لئے کانگریس کے قایدین کچھ بھی کرسکتی ہے
بنڈی سنجے نے اعلان کیا کہ "جس دن مجھے ٹوپی پہن کر ووٹ مانگنا پڑے، وہی دن میرا آخری دن ہوگا، میں اپنا سر کٹوا لوں گا!” میں ووٹوں کے لئے ٹوپی نہیں پہنوں گا۔
بنڈی سنجے نے جذباتی انداز میں کہا کہ بہت جلد جوبلی ہلز کے میدان پر بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ بورابنڈہ جلسہ کی اجازت پہلے دی گئی اور بعد میں اچانک منسوخ کر دی گئی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ "پرانا شہر ہو یا بورابنڈہ، دونوں جگہ ہماری ہے ہمیں اجازتوں لینے کی ضرورت نہیں، بی جے پی ہر پہنچ کر رہے گی!” بی جے پی نے چارمینار کے دامن میں بھاگیہ لکشمی مندر کے پاس بھی جلسے عام کیا تھا



